ایک نیوز:دنیا کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر4 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات10بج کر59منٹ پر عروج پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں، جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کا اختتام15اکتوبر کی شب 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔
سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، یہ رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکےگا، اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔
دنیا کے مختلف علاقوں میں سورج گرہن کا نظارہ
Oct 15, 2023 | 00:16 AM