ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے،پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی کہا ہے کہ احمد آباد میں بھارت سے میچ کے لیے ہم تیار ہیں، امید ہے بھارت بھی تیار ہوگا۔رضوان نے اپنے بیان میں ایک بار پھر کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت آنے سے پہلے سابق کپتان سعید انور سے بات کی تھی۔وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ سعید انور نے مشورہ دیا پچ کے بجائے اپنے پلان پر توجہ دیں۔