پشاور:پاک فوج کے تعاون سے یونیورسٹی کیمپس میں گرینڈ سپورٹس میلہ اختتام پذیر

Oct 14, 2023 | 10:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے یونیورسٹی کیمپس میں گرینڈ سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پھولوں کے شہر میں کھیلوں کے مقابلوں نے شہر کے رونق اور پرسکون فضاء کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پشاور میں پا ک فوج کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا پہلا پانچ روزہ گرینڈ سپورٹس میلہ یونیورسٹی کمیپس میں اختتام پذیر ہوا ۔ میلے میں 576 طلباء اور 240 طالبات مختلف گمیز حصہ لیا ۔

  طلباء کرکٹ، فٹبال ، والی بال ، باسکٹ ، بیڈمینٹن ، ٹیبل ٹینس ، اتھلیٹکس ، رسہ کشی جبکہ طالبات والی بال ، بیڈمینٹن، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، لڈو اور کیرم کے مقابلوں میں مد مقابل ہوۓ اور اپنے ہنر دکھاۓ ۔  میلے میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج پشاور، یو ای ٹی پشاور، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹیسٹری ، پاکستان فورسٹ انسی ٹیوٹ اور آئی آر این یو ایم کے طلباء اور طالبات حصہ لیا۔ 

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل نور ولی خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں یونیورسٹیز کے انتظامیہ اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی ۔کھیلوں کے اس میلے سے تقریبا 10ہزار کے قریب شائقین محظوظ ہوۓ ۔ یونیورسٹی انتظامیہ ، طلباء اور طالبات نے کھیلوں کے میلے کے انعقاد پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

طلبا کا کہنا ہےکہ ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ انہوں ہمارے لۓ کھیلوں کے میلے کا اہتمام کیا ۔اس طرح کے ایونٹس سے خاص طور پر خواتین کو کھیلوں کی میدان آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ۔

طلباء اور طالبات کیلۓ ایک اہم اور موثر ایونٹ ہے، سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔ اس ایونٹ سے ہمیں اپنے سکلز کو بہتر بنانے میں مدد ملی ۔ یہ پاک فوج کا ہمارے لۓ ایک بہترین ایونٹ منعقد کیا ۔ 

ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں کے انعقاد سے بچوں میں مثبت تبدیلی نظر آئی ہے اور برداشت ، لگن اور محنت کا جذبہ ابھرا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-14/news-1697260434-2876.mp4

مزیدخبریں