ایک نیوز: انڈین بالی ووڈ سٹار سلمان خان بھی پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے میدان میں آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان کا پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو میں سلمان خان بھارتی کرکٹرز کو ٹائیگر قرار دیتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ اس بار 11 ٹائیگرز کا مقابلہ ہو گا، لگاتار7 بار کی جیت کے بعد اب باری ہے آٹھویں بار کی جیت کی، ہوگی کانٹے کی ٹکر۔
Salman Khan says India will win against Pakistan and make it 8-0. Congratulations to Pakistan in advance ???????? #IsBaarHumariBaari #CWC23 #INDvsPAK pic.twitter.com/L95s3xmiTg
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 12, 2023
اس ویڈیو کے آخر میں سلمان خان ’’8 کا انتظار‘‘ کہہ کر اپنی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ڈائیلاگ ’’جب تک ٹائیگر مرا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں‘‘ دہراتے ہیں۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سب ہائی وولٹیج ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ یہ ٹاکرا دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ کے میلے میں سب سے بڑے کرکٹ کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، سرحد کے دونوں اطراف میں موجود شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیموں سے جیت کی امیدیں لگالی ہیں۔
شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے میڈیا چینلز پر بھی اس حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشنز چلائی جا رہی ہیں جس میں دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز اپنے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنے طور پر کل کے ٹاکرے کا فاتح قرار دے رہے ہیں۔