منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے حقائق منظر عام پر

Oct 14, 2023 | 10:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے  سخت اقدامات لینے کا فیصلہ  کیا ہے۔حکومتی ایماء پر ستمبر سے ملک بھر میں منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

اے این ایف کے یکم ستمبر سے 8 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 450 کلو منشیات برآمد ، 15 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔پنجاب سے 17 کلو ہشیش اور 4.7 کلو ہیروئن،  خیبرپختونخوا میں 12 کلو افیون، 97 کلو ہشیش، 15 کلو ہیروئن اور 0.5 کلو میتھ،  بلوچستان سے 127 کلو ہشیش، 44 کلو میتھ اور 30 کلو افیون اور سندھ میں 126 کلو ہشیش برآمد  کی گئیں۔
 اے این ایف کے مطابق  منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 9, سندھ سے 1، خیبرپختونخوا سے 3 اور بلوچستان سے 2 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
 نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-14/news-1697260025-5706.mp4

مزیدخبریں