پاک بھارت میچ سے قبل سابق کرکٹرز کاقومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

Oct 14, 2023 | 09:49 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انڈیا کو بھارت میں ہرائے گی اور ورلڈکپ جیتے گی، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لئے انڈیا کو ہرانا آسان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اچھے خاصے بہادر ہیں تو تب ہی آپ اس مقابلے سے لطف انداوز ہو پائیں گے، اگر آپ بزدل ہیں تو یہ مقابلہ کمزور دل والے افراد کے لئے نہیں ہے، یہ مقابلہ اُن (کھلاڑیوں) کے لئے جو اپنا نام بڑ کرنا چاہتے ہیں جو سپر سٹار بننا چاہتے ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ گزشتہ سال میں دبئی میں ایک چینل کے ساتھ شو کر رہا تھا، انہوں نے ہر چیز کو نیلا پینٹ کر دیا اور وہ ایک ہی بات کر رہے تھے کہ ٹیم انڈیا پاکستان کو پچھاڑ دے گی، ایسا پریشر کون بناتا ہے؟ جب آپ ہمیں ‘ انڈر ڈاگ’ بناتے ہیں تو ہم پر پریشر ختم ہو جاتا ہے۔

میچ کے حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہم اب کیا کریں گے؟ ہمارے پاس تو کھونے کو کچھ نہیں ہے، پاکستان انڈیا کو سب سے بڑی ٹی آر پی (ٹی وی ریٹںگ) دینے میں مدد کر رہا ہے کیونکہ میرے خیال سے انڈیا کو سب سے بڑا ورلڈکپ کروانا چاہیے، یہ اب تک سب سے شاندار ورلڈکپ ہونا چاہیے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے بابر اعظم کی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم انڈیا کو انڈیا میں ہرائے گی اور ورلڈکپ جیتے گی، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لئے انڈیا کو ہرانا آسان ہوگا کیونکہ ٹی وی رائٹس، سپانسرشپ آپ کی ہے، آپ پھسنے ہوئے ہیں، ہم نہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم اور ٹیم کو جارحانہ انداز اور سمجھداری سے کھیلنا ہوگا، یہ اندیا کی وکٹیں ہیں، آپ ( پاکستان) جیت جاؤ گی، آپ انڈیا کو ہراؤ، آپ احمد آباد میں فائنل کھیلو گے، میں آپ کے ساتھ ہوں

سابق کپتان انتخاب عالم

1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ سابق کپتان انتخاب عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو مضبوط ٹیم قرار دیدیا ہے۔

 سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

سابق آف سپن باولر توصیف احمد 

 پاکستان کے سابق آف سپن باولر توصیف احمد کہتے ہیں پاکستان انڈیا دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا تاہم انڈیا پر ہم سے زیادہ پریشر ہوگا۔

سابق آف سپن باولر توصیف احمد  نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو ایک ہی مشورہ ہے دل سے کھیلیں۔

مزیدخبریں