ایک نیوز: وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کو 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ وطن واپسی کے موقع پر افغان شہریوں نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں پشاور میں رہائش پذیر ہوں، میرا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے۔سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ جاری ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
افغان شہریوں کا کہناہےکہ الحمداللہ ابھی تک ہمیں بہت عزت سے رکھا گیا۔میں افغان شہری ہوں، اور POR کارڈ ہولڈر ہوں، میرے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی۔ غیر قانونی مہاجرین کو چاہیئے کہ باعزت طریقے سے افغانستان چلے جائیں۔جو افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں، ان کو پروٹوکول کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔جو غیر رجسٹرڈ افغانی ہیں وہ رضاکارانہ طور پر افغانستان چلے جائیں۔ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو واپس افغانستان بھیجنا خوش آئند فیصلہ ہے۔پاکستانی پولیس کی جانب سے ہمارے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی،ہم پاکستانی قانون کا بہت احترام کرتے ہیں۔
افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا دوسرا گھر پاکستان ہے۔افغان باشندوں کا بحفاظت انخلاء پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-14/news-1697259032-7144.mp4