مودی کا بھارت اسلاموفوبیا کا شکار

مودی کا بھارت اسلاموفوبیا کا شکار

ایک نیوز: بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر پہنچ چکا ہے  جس کی مثال بھارتی الیکٹڑونک و سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سوشل میدیا پر انتہا پسند ہندوؤں کے اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کے مشورے دے رہے ہیں۔بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو چاہیئے دنیا بھر سے مسلمانوں کو نیست و نابود کردیں جبکہ  گورو آریہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا واحد حل فلسطین اور مسلمانوں کا مکمل خاتمہ ہے۔  آدتیہ راج کول کا کہناہےکہ اسرائیل کو چاہیئے کہ حماس کا نام و نشان مٹا دے۔

بھارت نے ظالم اور قابض اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اس واقعے کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہناہےکہ بھارتی حکومت کو جنگ سے متاثرہ لوگوں سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں، اسکا مقصد  صرف مسلمانوں کی کردار کشی کرنا ہے۔انتہاپسند مودی سرکار نے اسرائیل کی مکمل حمایت اور جنگی تعاون کا اعلان کیا۔بھارتی حکومت و میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ اسرائیل کی طرح بھارت بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ بھارت کی سفارتی قلابازیاں اور خود غرضی پر مبنی حکومتی پالیسیاں عکاس ہیں کہ ہندوستان مغرب کا ایک انتہائی ناقابل اعتماد اتحادی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-14/news-1697258575-4979.mp4