پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر بارش کا خدشہ

Oct 14, 2023 | 09:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاک بھارت کرکٹ میچ سے پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

مزیدخبریں