ایک نیوز: قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اندازہ ہے کہ ایتھلیٹس کے لیے سپورٹ کتنی معنی رکھتی ہے، آؤ سب مل کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ پاکستان بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کرے گا میری ساری دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق جیسے کھلاڑی بیٹنگ لائن اپ میں موجود ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں نے گذشتہ میچ میں زبردست پرفارمنس دی ہے، شاہین آفریدی سمیت باؤلنگ اٹیک بھی بہت زبردست ہے جن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
پلوشہ بشیر نے یہ بھی کہا کہ میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید یے کہ انشاء اللّٰہ پاکستان بھارت سے جیتے گا۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سب ہائی وولٹیج ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ یہ ٹاکرا دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔