ایک نیوز:تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تعمیراتی کمپنی میں کام کرنےوالے مزدورسورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد ان پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 6مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوزخمی ہیں.واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالے مزدوروں کاتعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔