ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتانےمعروف اداکارہ راکھی ساونت پرایف آئی آردرج کرادی۔
ذرائع کےمطابق2018میں فلم ”می ٹو“مہم کےدوران راکھی ساونت نےتنوشری کونفسیاتی صدمہ پہنچایاتھاجس کی ایف آئی آرممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گئی ہے۔
تنوشری دتا کے مطابق راکھی نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے ان کی ساکھ اور شوبز کیریئر متاثر ہوا ہے۔
اداکارہ نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے شوبز کیریئر کو تباہ کرنے کیلئے راکھی ساونت ایک گہری سازش کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔
تنوشری کے مطابق وہ راکھی کے خلاف قانونی راستہ اپنا رہی ہیں تاکہ وہ خود کومزید نقصان سے بچا سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔
اداکارہ نے ہراسانی اور بدمعاشی کے شکار دیگر متاثرین پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں۔