گوگل کروم میں اب آخری15منٹ کی ہسٹری کوڈیلیٹ کرناممکن ؟

گوگل کروم میں اب آخری15منٹ کی ہسٹری کوڈیلیٹ کرناممکن ؟
کیپشن: Is it possible to delete the history of the last 15 minutes in Google Chrome?

ایک نیوز:دنیابھرمیں سب سےزیادہ گوگل کروم ویب براؤزر کواستعمال کیاجاتاہے،انٹرنیٹ استعمال کرنے والا لگ بھگ ہر فرد ہی روزانہ اس کو استعمال کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گوگل کروم صارفین کی اب سب سےبڑی مشکل حل کرنےجارہاہےجس ہربندہ فائدہ اٹھاسکےگا،گوگل کروم کو استعمال کرنے کے بعد لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ آخری چند منٹ کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کردیا جائے۔
اس سے پہلے کروم کی پورے دن کی ہسٹری کو تو ڈیلیٹ کیا جا سکتا تھا مگر اب آخری 15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو صاف کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔کم از کم اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر گوگل کروم میں آخری15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل کروم میں اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے کلیئرنگ براؤزنگ ڈیٹا کے آپشن کا انتخاب کریں۔
کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل کروم کے اس آپشن کے لیے بائی ڈیفالٹ آخری15 منٹ کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیا جا رہا ہے، البتہ صارف زیادہ پرانی ہسٹری کو بھی صاف کر سکتا ہے۔
اس سے قبل براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے5 آپشن موجود تھے، آخری گھنٹہ، آخری24 گھنٹے، آخری ہفتہ، آخری مہینہ اور تمام براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن تھا۔
مگر اب کوئیک ڈیلیٹ کا آپشن بھی اس میں شامل کیا جا رہا ہے جو ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو کسی فون میں آخری چند منٹ کی ہسٹری تو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر باقی ویب سرگرمیوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔