ایک نیوز:دنیاکی تھکادینےوالی حیرت انگیزسڑک جہاں پرچلناآپ کوبالکل پسندنہیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یہ سڑک نیوزی لینڈکےشہرڈونیڈن میں واقعہ ہےاس سڑک کو بالڈون اسٹریٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہےکہ یہ دنیاکی سب سےڈھلوان والی سڑک ہے،جس پر اوپرکی جانب جانااس قدرمشکل ہوتاہےکہ انسان تھک جاتاہےاورجب نیچےکی طرف آناہوتاہےتوواپسی پراتنی تیزی سےنیچےآتاہےکہ گرنےکاخطرہ ہوتاہے۔
اس سڑک کا نام ولیم بالڈون کےنام سےمنسوب کیاگیاتھا جو ایک اخبار کے بانی تھے۔350 میٹر طویل یہ اتنی ڈھلوان والی سڑک ہے کہ اس میں گھر زمین میں دھنسے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔
اس سڑک کا نام1987 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنا تھا، مگر2019 میں ویلز کی ایک سڑکFfordd Pen Llech نے یہ اعزاز چھین لیا تھا۔
جس کے بعد بالڈون اسٹریٹ اور ڈنیڈن کے نمائندوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ سے دونوں مقامات کا تھری ڈی سروے کرانے کی درخواست کی۔
اس درخواست پر تھری ڈی سروے کر ایا گیا اور اس طرح2020 میں یہ ریکارڈ ایک بار پھر بالڈون اسٹریٹ کے نام کر دیا گیا۔
بالڈون اسٹریٹ ایک معروف سیاحتی مقام بھی ہے جہاں ہر سال چند منفرد ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔
ان میں سے ایک ایونٹ اس پر دوڑنے کا ہوتا ہے جس میں اوپر سے نیچے اور پھر نیچےسے اوپر دوڑ لگائی جاتی ہے۔
دنیاکی سب سےڈھلوان سڑک جہاں پرچلنامشکل
Oct 14, 2023 | 02:19 AM