جوکرنےعوام کوخوفزدہ کرنےکےبعدپولیس کوبھی چیلنج کردیا

جوکرکاعوام کوخوفزدہ کرنےکےبعدپولیس کیلئےبھی چیلنج بن گیا
کیپشن: Joker became a challenge for the police after scaring the public

ایک نیوز:اسکاٹ لینڈمیں ایک شخض نےجوکرکاروپ دھارےپورےگاؤں کوخوفزدہ کرکھاہے اور اب اس کی جانب سے پولیس کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسکاٹ لینڈکےگاؤں میں راتوں کوسڑکوں پرگومنےوالاجوکرجس نےوہاں رہنے والوں کو دہشت زدہ کر رکھا ہے۔
اس شخص نے مصنف اسٹیفن کنگ کے ہارر ناولit میں پینی وائز نامی جوکر کے کردار کو حقیقی بنا دیا ہے۔
Skelmorlie نامی گاؤں میں یہ شخص راتوں کو پھرتا ہے اور گلیوں میں موجود فرنیچر پر سرخ غبارے باندھ کر چھوڑ جاتا ہے،اس جوکرنے فیس بک پیج بھی بنا رکھا ہے اور اس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اس نے پولیس کو خود کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا ہے۔اس ویڈیو میں جوکر کی آواز کو ڈیجیٹل طریقے سے بدلا گیا ہے تاکہ وہ خوفزدہ کر دینے والی بن جائے۔
یہ جوکر2021 سے گاؤں میں پھر ر ہا ہے اور ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ”پولیس کو میرے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، مگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اس کی پروا ہوگی؟ انہیں پہلے مجھے پکڑنا ہوگا اور ہاں یہ میرا ان کو چیلنج ہے“۔
پولیس کو اس جوکر کی ویڈیو کا علم ہے مگر اس کی جانب سے اسے پکڑنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔اس شخص کی جوکر کے روپ میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔اس شخص نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ جوکر اس خاموش قصبے میں کھیلنا چاہتا ہے، اس کے پاس آؤ اور لوگوں کے اندر خوف پھیلاؤ۔