اسرائیل کے فوجی ٹینک فلسطینیوں کی بے دخلی کیلئے غزہ میں داخل

اسرائیل کے فوجی ٹینک فلسطینیوں کی بے دخلی کیلئے غزہ میں داخل
کیپشن: Israeli military tanks enter Gaza to evict Palestinians

ایک نیوز : اسرائیل کے الٹی میٹم کے چند گھنٹوں بعد صہیونی فوج کے ٹینک فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کے لیے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے، جہاں وہ مختلف علاقوں میں یرغمالیوں کا پتہ لگانے کیلئے چھاپے ماریں  گے اورعلاقے کو خالی کروائیں گے۔
اسرئیل کی دفاعی فورس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
قبل ازیں اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام  سے رابطوں میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشی 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔