ایک نیوز:محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ نے کارروائی کرکتے ہوئے غیرقانونی کاربن بنانیوالے7پلانٹس سیل کردیئے۔
لاہور:محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور میں 21 پائرولیسس پلانٹس کے بجلی کنکشن منقطع ، آخری وارننگ راولپنڈی میں لگے 7 پائرالوسز پلانٹس کے خلاف ایکشن،ن پلانٹس میں غیر قانونی طور پر کاربن بنایا جارہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ماریہ کی سربراہی میں اینٹی سموگ سکواڈ نے کارروائی کی - پائرالوسز پلانٹ کو موقع پر مسمار کردیا گیا۔ان ہلانٹس سے 400ٹن کاربن بنایا جاچکا ہے جو موقع پر موجود جبکہ مزید بنانے کا عمل بھی جاری تھا۔