نورا فتیحی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

نورا فتیحی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
کیپشن: Noora Fatihi faces criticism on social media

ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ اداکارہ اور معروف ڈانسر نورا فتیحی کو سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی امریکی اداکار براڈ پٹ کے بارے میں ایک بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیاوائرل ہورہی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ براڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔
اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نورا فتیحی سے سوال کیا کہ امریکی اداکار انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو وہ اداکارہ کو میسجز کیسے کرتے ہیں؟
صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔