ایک نیوز نیوز : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حالات سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں بہت مایوس ہوگیا ہوں، یہ حکومت نہ گئی تو فرسٹریشن میں زندگی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہوں۔ میں نے عمران خان کو کہا کہ منگل بدھ سے قبل لانگ مارچ کی کال دیں اگر ٹرین مس ہوگئی تو پھر آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ نومبر کا انتظار کر رہا ہوں اس کے بعد اپنے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔
ان کا کہناتھا کہ عوام فل چارج ہیں ۔ لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ آئیں گے اور رانا ثناء اللہ سمیت انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔