نیب پرمیرا اختیار نہیں تھا ، دوبارہ ویسی حکومت ملی تو قبول نہیں کروں گا ، عمران خان 

نیب پرمیرا اختیار نہیں تھا ، دوبارہ ویسی حکومت ملی تو قبول نہیں کروں گا ، عمران خان 
کیپشن: I had no authority over NAB, I will not accept such a government again, Imran Khan

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم نیب پرمیرا اختیار نہیں تھا ،جب حکومت ملی تو اسٹبلشمنٹ ہمارے ساتھ تھی آخری تین چار ماہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی ۔اگر ماضی کی طرح کی دوبارہ حکومت ملی تو قبول نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہے امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اور کرپٹ ٹولہ اپنے کیسز ختم کروانے کیلئے اقتدار میں آیا اور اسے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے تعین کا انتخاب ہورہا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے خطاب میں کہاکہ بڑے بڑے مجرموں کو این آر او 2 دے دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہے، اگر حکمرانوں نے قانون کی دھجیاں اڑائیں تو ہمارامستقبل خراب ہوگا اور ہم نے ایسا ہونے نہیں دینا ہے۔