ایک نیوز نیوز:ڈالر کی پسپائی اور روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تاہم ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہو سکتی ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے۔