ایک نیوز نیوز :جمعتہ المبارک کے روز پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ ضلع مستونگ میں بم دھماکےسے 3 افراد شہید ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے 6 زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے۔
دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری طرف مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔