ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی 

Oct 14, 2022 | 19:04 PM

ایک نیوز نیوز : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔
عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے،اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے، وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں