ایک نیوز نیوز :اسلام آبادمیں سبزی منڈی میں آگ بھڑک اٹھی ۔تاہم کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو لیا گیا ۔
فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز فروخت کرنے والی جگہ پر آگ لگی،آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلا م آباد کےشاپنگ مال سنٹورس مال میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم سنٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی ۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سنٹورس مال کا فائراینڈ سیفٹی پلان سی ڈی اے کے قانون کے مطابق نہیں تھا، پاکستان بلڈنگ کوڈ کے مطابق سنٹورس مال کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایم سی آئی فائرایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 2016 سے مسلسل نوٹس جاری کئے گئے، جسے مال کی انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور اثرو رسوخ استعمال کیا۔ سنٹورس مال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی سی ڈی اے میں جمع نہیں کروایا۔