ایک نیوز نیوز : چند روز قبل اتحادی جماعتوں کے خلاف بیان دینا اعتزاز احسن کو مہنگا پڑ گیا، پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما اعتزاز احسن پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعتزاز احسن عمران خان کے اعلی کار بنتے جا رہے ہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے معاملے پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مشارت مکمل ہو چکی، اعلی قیادت نے اعتزاز احسن کو فارغ کرنے کا ٹاسک وسطی پنجاب کی قیادت کو سونپ دیا، اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری ہو جائے گا
پیپلزپارٹی کے بانی رکن اعتراز احسن کی چھٹی کرادی گئی
Oct 14, 2022 | 17:38 PM