ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فورسز کی مغربی پٹی میں جینین شہر میں فائرنگ سے ایک فزیشین سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ڈاکٹرعبداللہ کو جینین پبلک ہسپتال کے سامنے سر میں گولی مارکر شہید کیا۔
دوسرے شہید ہونے والے 20 سالہ نوجوان کی شناخت متین دبیا کے نام سے ہوئی، جسے صبح کے وقت گولی مار کر شہید کیا گیا۔
اسرائیلی فورسز کو جینین میں کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایمبولینس کے عملے پر بھی گولیاں چلا رہے ہیں۔
Watch| Israeli occupation forces deliberately target the ambulance crews while they are trying to transfer an injured Palestinan man who was shot by Israeli occupation forces in #Jenin camp in the occupied West Bank.#FreePalestine pic.twitter.com/TXIdbec73o
— Al-Jarmaq News (@Aljarmaqnetnews) October 14, 2022
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سٹیٹ نیوز ایجنسی وفا کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان دم توڑ گیا۔ سترہ سالہ نوجوان کی شناخت محمد ماہر کے نام ہوئی۔