ہاشم ڈوگر صوبائی وزیر آبپاشی تعینات

Oct 14, 2022 | 16:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: حال ہی میں وزارت داخلہ کے منصب سے استعفٰی دینے والے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی تعینات کردیا  گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہی اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھےعمرسرفرازچیمہ کووزارت داخلہ دی جائے لیکن عمران خان کاحکم سرآنکھوں پر ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزارت داخلہ چھوڑدی ہے اورعمران خان حکم دیں تومیں سیاست ہی چھوڑدوں گا۔

چند روز قبل ہی ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفٰی دیا تھا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نام لکھے گئے استعفے میں ہاشم ڈوگر نے لکھا تھا کہ صحت کے مسائل اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ سنبھال نہیں سکتا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے ہاشم ڈوگر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

مزیدخبریں