ایک نیوز نیوز: سرکاری اسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز کی موجودگی کاانکشاف، جنرل اسپتال کےبعد میو اسپتال سےبھی جعلی ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاشان کرامت نامی جعلی ڈاکٹر سفید کوڑ اور سٹیتھو سکوپ لگا کر مریض چیک کر رہا تھا، سکیورٹی سپروائزر کےوزٹ کےدوران عملہ کو شک ہوا،شاہدرہ کا رہائشی کاشان کرامت نامی ملزم کو پکڑ کا پولیس کے حوالے کر دیا۔ میو ہسپتال کے ایم ایس نے عملہ کو شاباش دی۔
پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر ملزم کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل اسپتال میں بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیاتھا۔