لاہور پولیس کے افسران کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

Oct 14, 2022 | 15:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: شہر میں سٹریٹ کرائم کی بدستور وارداتیں جاری،ڈاکو چور لٹیرے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف عمل نظرآرہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے افسران کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 403 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،دو ہاﺅس رابریز، دس راہزنی ، ایک گاڑی چوری، 72موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
 پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو چوہدری خورشید احمد کے گھر سے اسلحہ کے ذور پر 14لاکھ دس ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو فقیر مسیح سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار،جبکہ سٹی رائیونڈ کے علاقے میں چور سرور کے گھر کے تالے توڑ کر 31لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ۔
پولیس کے مطابق داتادربار کے علاقے میں ڈاکو شاہد سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار،شالیمار کے علاقے میں ڈاکو علی رضان سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار جبکہ اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو سلطان اور فیملی سے پانچ ہزار روپے اور تین طلائی کڑے چھین کر فرارہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو فیضان سے چالیس ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار،شادباغ کے علاقے میں ڈاکو عاطف سے 85ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار،باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 45 ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار، سندر کے علاقے میں ڈاکو علی سے3 لاکھ روپے اور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات چھین کر فرارجبکہ شاہدرہ میں ڈاکو وقاص سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں