ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا:شیخ رشید

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا:شیخ رشید
کیپشن: ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا:شیخ رشید

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کیسز ختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائرکم اور کاروبار ٹھپ ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔