وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی قومی ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباش

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی قومی ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباش
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی قومی ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباش

ایک نیوز نیوز: وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباشی دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو سہ ملکی T20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق امید کا اظہار کیا ہے۔

پرویزالٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے’ویلڈن… گرین شرٹس… ویلڈن! کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں فائنل میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد نواز اور حیدر علی نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا‘۔