ایک نیوز نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل میمن کا نام ایک اور کیس میں ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی اور صوبائی وزیر کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں ، سرکاری کام کے سلسلے میں ملک سے جانا پڑتا ہے۔
شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست منظور کرتے ہوئے مستقل ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔