ایک نیوز نیوز: ٹیکنالوجی سے ناآشنا ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ، موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔
دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔