کراچی:نشے کا عادی شخص عمارت پرچڑھ گیا،نیچے اُترنےسے انکار

کراچی:نشے کا عادی شخص عمارت پرچڑھ گیا،نیچے اُترنےسے انکار
کیپشن: کراچی:نشے کا عادی شخص عمارت پرچڑھ گیا،نیچے اُترنےسے انکار

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر  مبینہ نشے کا عادی شخص ایک عمارت پرچڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ نشے کا عادی شخص عمارت کے اوپر سے مسلسل اشارے کرتا رہا اور نیچے اترنے سے صاف انکار کردیا۔

پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے کے باوجود بھی وہ شخص نیچے اترنے پر تیار نہ ہوا جس کے بعد اس کے دوسری منزل کے چھجے سے کودنے کا خدشہ ہونے کے سبب وہاں موجود اہلکاروں کو اسنارکل بلانا پڑگئی۔

کافی دیر کی کوششوں کے بعد ریسکیو اورپولیس اہلکاروں نے اسے باتوں سے رام کرکے قابوکرلیا، جس کے بعد ہاتھ پیر باندھ کر اسے نیچے اتارا گیا۔

مبینہ نشے کے عادی شخص کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ذہنی مریض ہے، اسکی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے۔