ننکانہ صاحب: ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کا سفر جاری

Oct 14, 2020 | 11:07 AM

admin
ننکانہ صاحب (ایک نیوز نیوز) ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کا سفر جاری ہے ۔چوکی بچیکی پولیس کی محمد شوکت کی درخواست پر کاروائی، درخواست دھندہ کا مئوقف تھا کہ میں نے الزام علیہ آصف سے موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں 33000 روپے لینے ہیں جوکہ وہ دینے سے انکاری ہے، میری دادرسی کی جائے۔

شوکت کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو چوکی میں بلا کر مئوقف دریافت کرنے پر یہ معاملہ سامنے آیا کہ الزام علیہ آصف نے درخواست دھندہ شوکت سے 63000 روپے کی موٹر سائیکل خرید کی اور 33000 روپے میں ٹال مٹول کرتا رہا، جس پر الزام علیہ کی سرزنش کی گئی اور درخواست دہندہ شوکت کی مطلوبہ رقم آصف سے لیکر شوکت کے حوالے کر دی گئی۔

درخواست دہندہ محمد آصف کی چوکی بچیکی پولیس سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو ڈھیروں دعائیں۔

ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انصاف کی میرٹ پر فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق تلفی اور ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
مزیدخبریں