عابد ملہی کو خود پولیس کے حوالے کیا: والد کا دعویٰ

Oct 14, 2020 | 09:48 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) عابد ملہی کی گرفتاری، کہانی میں نیا موڑ سامنے آ گیا، مرکزی ملزم عابد علی کے والد اکبر علی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے عابد علی کو گھر بلا کر پولیس کو اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے ایک ماہ بعد مجھ سے رابطہ کیا کہا کہ میں گرفتار ہونا چاہتا ہوں۔ عابد شام ساڑھے چھ بجے گھر پہنچا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو اب رہائی کیا جائے۔

خیال رہے گزشتہ روز ملزم عابد کو مانگا منڈی کی اہم شخصیت خالد بٹ نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے سامنے پیش کرایا۔ خالد بٹ کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ خالد بٹ سے ملزم عابد کے والد نے عابد کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔
مزیدخبریں