لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ میں ڈائریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لیول کی آٹھ آسامیوں پر صرف ایک ریگولر ڈائریکٹر تعینات ہے ۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ میں ڈیپوٹیشن پر افسران لانے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے یوڈی ونگ میں تعینات پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار قریشی ، حماد الحسن ٹیپا کے افسر ہیں ۔ ڈائریکٹر ای ایم ای کی سیٹ بھی اضافی طور پر چیف ٹیپا کے پاس ہے ۔
یوڈی ونگ میں صرف ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر مدثر تنویر شیخ بطور ریگولر ڈائریکٹر کام کررہے ہیں ،متعدد ڈپٹی ڈائریکٹر لیول کے افسران ٹیپا سے مانگ کر کام چلایا جارہا ہے ، چیف انجنئیر ایل ڈی اے نے ڈی جی سے ڈیپوٹیشن پر افسران لانے کی درخواست کردی ہے ، ٹیکنیکل افسران کی کمی سے لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبے متاثر ہورہے ہیں۔
دوسری جانب ایل ڈی اے افسران کو گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی دینے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے سات افسران کی کلئیرنس مانگ لی گئی ہے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ایڈمنسٹریشن نے افسران کی گریڈ انیس میں ریگولر ترقی کیلئے کلئیرنس مانگنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ شکیل انجم منہاس کی کلئیرنس مانگی گئی ہے ۔ چیف میٹروپولٹین پلانر ندیم اختر زیدی کی کلئیرنس مانگی گئی ہے ۔
ہارون الرشید ، فیصل مشتاق ، اشفاق احمد ، ثنا اللہ بٹ کی کلئیرنس مانگی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبدالباسط قمر کی کلیئرنس بھی مانگی گئی ہے ۔ افسران پر انکوائری اور ایف آئی آر کی صورت میں کلئیرنس مانگی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا ہے۔