ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، وفاقی وزیر اطلاعات 

ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، وفاقی وزیر اطلاعات 
کیپشن: Climate change is a big challenge for Pakistan, Federal Information Minister

 ایک نیوز:  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ  موسمیاتی تبدیلی   پاکستان کا بہت بڑا چیلنج ہے۔  

 تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے  کاپ 29 سمٹ کے موقع پر پاکستان پویلین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا   کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مون سون بارشوں، سیلاب اور گلیشیئر پگھلنے سے ہماری آبادیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.5 فیصد سے بھی کم ہے، دیگر ممالک کا زہریلی گیسوں کے اخراج میں حصہ زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سمیت بہت سے ملکوں کو مشکلات درپیش ہیں، ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ترقی یافتہ ملکوں سے معاونت کے وعدے پورے کئے جائیں، پیرس ایگریمنٹ کے بعد عالمی وعدوں کو پورا کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو خطرہ ہے، بلوچستان کی تعلیم یافتہ خواتین کو حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی، بلوچستان کی باشعور خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان پویلین سب سے متحرک ہے، لوگ یہاں آ رہے ہیں، پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلی کے نقصان پر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے آگاہی کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔  

History

Close |

Clear History