جنرل ساحر شمشاد کی قطری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ،آئی ایس پی آر  

جنرل ساحر شمشاد کی قطری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ،آئی ایس پی آر  
کیپشن: General Sahir Shamshad meeting with the Chief of Qatari Armed Forces, ISPR

ایک نیوز: آئی ایس پی آر کےمطابق   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے قطر کا دورہ کیا ،انہوں قطری عسکری قیادت ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے ملاقات  کی ۔  

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق  ملاقاتوں میں ریجنل پیش رفت اور  باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال  ہوا،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار  کیا گیا۔  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی ،جنرل ساحر شمشاد   نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ  کیا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق   قطری قیادت نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا ، قطری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا ، قطر کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر  پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے جنرل ساحر شمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔