پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کا امکان
کیپشن: A surprise increase in the prices of petroleum products is likely

ایک نیوز: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے، سمری آج شام وزارت خزانہ کو روانہ کی جائیگی، زرائع کے مطابق چودہ روزہ ورکنگ کے مطابق دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہوسکتا ہے، پیٹرول2 روپے 58 پیسے فی لیٹرتک مہنگا ہونے کا امکان ہے،ڈیزل کی قیمت میں بھی6روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے اضافہ کا امکان ہے،مٹی کا تیل 5روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ وزیرخزانہ، وزیرپیٹرولیم اور وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں صارفین پراطلاق 16 نومبر سےہوگا۔