لاہور ،ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک اضافہ،1581تک پہنچ گیا

لاہور ،ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک اضافہ،1581تک پہنچ گیا
کیپشن: Lahore, alarming increase in air quality index, reached 1581

ایک نیوز: لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس1581 تک پہنچ گیا ،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت قرار ،لاہوریوں کیلئے سانس لینے بھی امتحان بن گیا ، سموگ سے متاثر ہونےوالے افراد کی تعداد20لاکھ سے تجاوزکر گئی۔
دوسری جانب ملتان میں بھی سموگ کا راج برقرار ہے،دیہاتوں میں فصلوں کی باقیات اور جھاڑیوں کو جلانے کا سلسلہ نہ رک سکا ،شہری جگہ جگہ جھاڑیوں کو آگ لگا دیتے ہیں، دھویں کی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہے۔
یہ دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے ،انتظامیہ دعوؤں کی بجائے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے ، سموگ اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے چلنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
پاکستان ایکسپریس پونے گھنٹے تاخیر سے4بجکر45منٹ پر روانہ ہوگی،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی ،رحمان بابا ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر سے ایک بجے روانہ ہوگی۔