ایک نیوز:وی پی اینزکی بندش یا بلاکنگ کے معاملے پر ہوشر با انکشافات سامنے آئے ہیں۔
غیر رجسٹرڈ VPNsکی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہےذرائع پی ٹی اے کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان URLsاور ویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں،دہشتگردعناصر VPNsکا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں ، دہشتگردان غیر قانونی VPNsکے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کر ر ہے ہیں ،اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے ، دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ضروری ہے۔