ایک نیوز:سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مستردکر دیں۔
سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مستردکر دیں۔
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر18نومبر تک ملتوی کر دی گئی، پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ،بانی پی ٹی آئی عدالت پیش ہوئے ، بشریٰ بی بی عدالت سے غیر حاضر تھی۔
عدالت نے8نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔