ایک نیوز(چودھری اشرف) بھارت نے انڈین کبڈی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بھارتی کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کر دیا، ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھا ر ت کی ٹیموں کے درمیان انیس نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔
بھارتی کبڈی ٹیم نے لاہور اور بہاولپورمیں میچز بھی میچز کھیلنا تھے،بھارتی حکومت کے رویے پر پا کستا نی کبڈی فیڈریشن کے حکام مایوس ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی کیلئے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھیجنے سے انکار کیا ہے، بھارت کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے کھیلوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔