آئی ایم ایف مشن آج صوبائی حکومتی نمائندوں سے ملاقات کریگا

 آئی ایم ایف مشن آج صوبائی حکومتی نمائندوں سے ملاقات کریگا
کیپشن: The IMF mission will meet provincial government representatives today

 ایک نیوز:عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کا دورہ پاکستان، آئی ایم ایف مشن آج صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
 ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواہ سمیت صوبوں میں زرعی آمدن پر 45 فیصد تک ٹیکس کے نفاذ کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، چاروں صوبے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے 31 اکتوبر تک قانون سازی کرنے میں ناکام رہے، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق چاروں صوبے نیشنل فسکل پیکٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔
 قانون سازی کیلئے 31اکتوبر ڈیڈ لائن تھی جبکہ زرعی ٹیکس کی وصولی یکم جنوری 2025 سے شیڈول ہے، وزارت خزانہ صرف پنجاب کابینہ نے بل کی منظوری دی، کے پی کے نے بھی مسودہ بل تیار کیا، سندھ اور بلوچستان نے زرعی آمدن پر ٹیکس سے متعلق کسی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہے، آئی ایم ایف مشن کو قانون سازی میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مشن معاشی اور ٹیکس اصلاحات میں صوبوں کے کردار کو اہم قرار دے چکا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بعض وفاقی اخراجات کا بوجھ صوبوں کو منتقل کیا جائے گا، ان میں اعلی تعلیم، صحت، سماجی تحفظ اور علاقائی انگراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، آئی ایم ایف کو صوبائی بجٹ سرپلس کے اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
پہلی سہ ماہی میں چاروں صوبوں نے 342 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دکھانا تھا تاہم جولائی تا ستمبر صرف 182 ارب روپے کا بجٹ سرپلس رہا، وزارت خزانہ پنجاب حکومت کے 160 ارب روپے کے بجٹ خسارے کے باعث مجموعی ہدف پورا نہ ہوسکا۔