ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تین رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
سیکرٹری فیڈریشن رانا مجاہد نےنیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں اولمپئینز دانش کلیم، کاشف جواد اور ایم خالد ہونگے ۔
کمیٹی ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کرکے جونیئر ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی،انہوں نے کہا کہ آٹھ سال کے لئے طیب اکرام کے ایف آئی ایچ کے صدر بننے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یورپین سمیت تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر ہاکی کھیلنے کی خواہش مند ہیں۔
رانا مجاہد نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان ضرور آنا چاہیے، مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے ملک کا دورہ کرینگی، ڈیویلپمنٹ سکواڈ کی چین روانگی ممکن نہیں جبکہ پی ایچ ایف میں گورنس کا کوئی مسلہ نہیں، حکومت اور ادارے فیڈریشن کو پیسے دینے کے بجائے خود اخراجات کر لیں تاکہ کرپشن کا عنصر ہی ختم ہو جائے۔