ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 488 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 93ہزار844پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،196کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی، مارکیٹ میں 75 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 29 ارب 13 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,803 جبکہ کم ترین سطح 92,943 پوائنٹس رہی تھی۔