ذیابیطس کی روک تھام، بروقت علاج بارے آگاہی کی ضرورت ہے:صدرزرداری

 ذیابیطس کی روک تھام، بروقت علاج بارے آگاہی کی ضرورت ہے:صدرزرداری
کیپشن: There is a need for awareness about diabetes prevention, timely treatment: President Zardari

ایک نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے، صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک، مناسب وزن برقرار رکھنے سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے۔
صدر نے کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام، بروقت علاج کی اہمیت بارے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں،شہریوں کو ذیا بیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں،ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات، مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں ، آج ہم شعور پیدا کرکے ذیابیطس سے بچاؤ، علاج میں سرمایہ کاری کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔