کاشتکاروں کیلئے مزید ڈھائی لاکھ کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کا آغاز

کاشتکاروں کیلئے مزید ڈھائی لاکھ کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کا آغاز
کیپشن: The process of providing two and a half lakh Kisan cards to the farmers has started

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مزید ڈھائی لاکھ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کا آغازہو گیا۔
نئے کسان کارڈز کیلئے غیر کمپیوٹرائزڈ موضعوں کے کاشتکار بھی اہل ہونگے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈکی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کی ہدایت کی تھی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت کسان کارڈ سٹیئرنگ کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔
  کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے زرعی مداخل کی خریداری کیساتھ 30 فیصد تک نقد رقم نکلوانے کی سہولت دینے پر غورہوا، چیف سیکرٹری نے کسان کارڈ کے اجراء کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، رجسٹریشن کیلئے درکارفرد ملکیت کے حصول کیلئے کسانوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کو کاشتکاروں میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، حکومت چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہے،سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ اب تک چار لاکھ 85ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ بیس روز میں کاشتکاروں نے کسان کارڈکے ذریعے 18 ارب روپے کی کھاداور بیج کی خریداری کی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کیلئے بلاسود قرضہ پر زرعی مداخل کی خرید اری کی سہولت مہیا کی گئی ہے،اجلاس میں بینک آف پنجاب کے حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔