ایک نیوز :بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ اپنی ریلیز کے دوسرے دن ہی سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
فلم نے دوسرے دن کے اختتام تک 59 کروڑ تک کا بزنس کیا اور پہلے دن کو ملا کر اس کا مجموعی بزنس 104 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
’ٹائیگر3‘ میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔